Loading
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے تبصروں کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا دنیا میں اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی رہ گیا ہے۔
فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس امریکی نائب صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اسرائیل سفارتی طور پر تنہا ہے۔
نیتن یاہو نے بھارت اور اس کے 1.4 ارب آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے علاوہ بھی اسرائیل کے ساتھ مضبوط عالمی حمایت ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں جے ڈی وینس کا احترام کرتا ہوں اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی ہر بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ اور دوست بھی ہیں جیسے کہ بھارت۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کی 1.4 ارب کی آبادی ہے اور ہمیں وہاں زبردست حمایت حاصل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل