Loading
لاہور: پنجاب بھر میں کسی بھی دکان یا کاروباری ادارے کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ بعض کاروباری ادارے اپنی برانڈنگ کے ساتھ پلاسٹک بیگ صارفین کو فروخت کرتے ہیں اور اس پر اضافی رقم کے ساتھ منافع بھی وصول کرتے ہیں جس کا سلسلہ اب بند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کاروباری ادارہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض اضافی رقم وصول کرے تو شہری فوری طور پر ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
ڈی جی ای پی اے کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ یہ پابندی صرف پلاسٹک شاپنگ بیگز پر لاگو ہوگی، جبکہ کپڑے یا دیگر ماحول دوست مواد سے تیار کردہ بیگز کے عوض اضافی رقم وصول کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانا، پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل