Loading
غیر ملکی خواتین کے اغواء اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم وحید طاہر عرف باس کا کرائم ریکارڈ سامنے آگیا۔
باس کے خلاف لاہور میں کئی مقدمات درج ہیں، جو قتل، چیک ڈس آنر سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ تھانہ باٹا پور، اسلام پورہ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کاہنہ اور ڈیفنس اے میں مقدمات درج کیے گئے۔
کرائم ریکارڈ کے مطابق ملزم تین مقدمات کا مدعی اور تین میں گواہ ہے، ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ 2020 اور آخری 2023 میں درج ہوا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں باس کا ذکر ہے اور نامزد ملزم بھی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے او مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں، تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
قبل ازیں، غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے۔ زیادتی کرنے والے ملزمان میں نواز بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ تفتیش کا حصہ بنا دی گئی ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل