Loading
سندھ پبلک سروس کمیشن کے متنازع امتحانات کے بعد مزید 23 امیدواروں نے فیل کیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں۔
درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن نے درخواست دائر کرنے والے تمام امیدواروں کو فیل قرار دیا ہے، ہمارے لیے سروس کمیشن کے امتحانات حیران کن تھے، سندھ ہائیکورٹ 30 جون کو اس وقت کے درخواست گزاروں کے جوابی پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر نتائج روکے ہوئے ہیں، عدالت نے آئی بی اے کو ایک ماہ کے دوران جوابی پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا تھا، ہمارے پرچے بھی دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا جائے، کمیشن کے 2024ء امتحانی نتائج ٹیمپڑڈ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل