Loading
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
راولاکوٹ دھرنے میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، دھرنے کی واضح ناکامی کے بعد شرپسند عناصر اب قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور انتشار پھیلانے پراتر آئے ہیں۔
سرغنہ خواجہ مہران اور اس کے کارندے راولاکوٹ کا پرامن ماحول خراب کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شاہد شفیق، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد صغیر، کانسٹیبل محمد اشتیاق اور کانسٹیبل ذیشان اسحاق کو اغوا کیا گیا۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsAppVideo2026-07-05at5-52-45PM.mp4
انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے راولاکوٹ جاتے ہوئے اغوا کیا، آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 4 اہلکار اب بھی انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی حراست میں ہیں۔
اس سے قبل بھی ان شرپسند عناصر نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ یہی ٹولہ سی ایم ایچ پر بھی حملہ آور ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل