Loading
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اُس وقت تک تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر کا یہ بیان قاہرہ میں اسٹیٹ اسٹریٹجک کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا۔
مصری صدر نے کہا کہ کوئی دیرپا امن نہیں ہو گا، کوئی حقیقی استحکام نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک منصفانہ امن قائم نہ ہو جو اسرائیلی قبضے کو ختم کرے، جارحیت کا خاتمہ کرے، سرزمین کے جائز مالکان کے حقوق بحال کرے اور سب کو تحفظ فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصفانہ امن خطے کے لوگوں کو استحکام اور خوشحالی میں رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔
سیسی نے غزہ کی جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا جس کا اطلاق اکتوبر 2025 میں ہوچکا ہے تاہم اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ ساتھ ہی مصر نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کے لیے حالیہ فریم ورک ڈیل کی بھی حمایت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل