Tuesday, July 07, 2026
 

حکومت کی جانب سے تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے ایپ تیار

 



وفاقی حکومت نے تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی ہے اور رواں ہفتے کے دوران آزمائشی بنیادوں پر موبائل ایپ کو متعارف کروائی جائے گی۔  وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ ریٹیلرز کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے تیار کردہ موبائل ایپ کو آئندہ ہفتے تک فائنل کرکے متعارف کرا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی رواں ہفتے کے دوران ٹرائل بنیادوں پر موبائل ایپ کی ٹیسٹنگ ہوگی، موبائل ایپ میں اگر کسی قسم کی کوئی خامیاں سامنے آئیں تو انہیں دور کرکے آئندہ ہفتے تک فائنل موبائل ایپ متعارف کرا دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا  کہ چھوٹے تاجروں کی موبائل ایپ کے ذریعے آئندہ ماہ سے رجسٹریشن شروع ہو جائے گی، ستمبر کے دوران فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ریٹرنز فائل کرنا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موبائل ایپ اردو، انگلش، سندھی، بلوچی زبان میں لانچ کی جائے گی، موبائل ایپ میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کے لیے ایف بی آر کی گرین پلیٹ مختص کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے پاس تقریباً 35 لاکھ سے زائد ریٹیلرز کی معلومات موصول ہو چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل