Tuesday, July 07, 2026
 

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا، ایک سال میں 5 ہزار 904 ارب کا اضافہ

 



پاکستان پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران 5 ہزار 904 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں کا بوجھ 5 ہزار 904 ارب روپے بڑھ گیا اور پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 81 ہزار 949 ارب تک جا پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں قرضوں پر 8 ہزار 54 ارب روپے سود بھی ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح قلیل مدتی بیرونی قرضوں میں دو ہزار 491 ارب روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آڈیٹر جنرل پاکستان نے بھی قرضوں کی مس مینجمنٹ پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور رپورٹ میں بتایا کہ قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی کے لیے 83 کھرب روپے سے زائد کی غیرحقیقی بجٹ سازی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیر ضروری اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیاکہ حکومت مالیاتی رپورٹنگ مینول کے مطابق ماہانہ Debt and Losses Report بھی تیار نہیں کررہی،حالانکہ یہ رپورٹ ہر ماہ قومی قرضوں کی مجموعی صورت حال کاجائزہ پیش کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل