Tuesday, July 07, 2026
 

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتا ہوگیا

 



شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ مغرب میں 155 ناٹیکل میل دور خلیج میں ریڈار سے لاپتا ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا اور کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور خلیج میں لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے دوران پرواز نیویگیشن مسئلے کی اطلاع دی تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی سے ہیڈنگ کی درخواست کی، جس پر طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ اچانک دائیں جانب مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا، طیارے کی نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ ہوئی اور اے ٹی سی کی متعدد کالز کے باوجود طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مزید بتایا کہ کراچی کے مغرب میں تقریباً 155 ناٹیکل میل دور طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارہ پاکستان کے 2 ائیرویز کا تھا، کارگو فلائٹ نمبر کے ٹی اے 1732 نے شارجہ سے اڑان بھری تھی اور کریش کرجانے والا طیارہ بوئنگ 734 تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ اے پی بی او آئی رجسٹرڈ تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل