Friday, July 10, 2026
 

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

 



پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے زیر تنقید آگئی ہیں۔ ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی منفرد بولڈ اسٹائلنگ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ہانیہ نے سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر لک کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ان تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔         View this post on Instagram                       اگرچہ بعض مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید کی۔         View this post on Instagram                       کچھ نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا جبکہ دیگر نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل