Loading
فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی شکست کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بعض علاقوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں رات گئے پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق شمال مغربی لندن کی ایجویئر روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔
❗️VIOLENCE ERUPTS throughout London after Morocco’s World Cup LOSS https://t.co/ZuQGz7TGnK pic.twitter.com/A4yIxWh2mp
— RT (@RT_com) July 10, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے حفاظتی ساز و سامان کے ساتھ ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی جبکہ بعض افراد نے آتش بازی کی، سڑکوں پر ملبہ پھینکا اور گاڑیوں پر چڑھ گئے۔
ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو سڑک پر گرا ہوا بھی دیکھا گیا تاہم اس کی حالت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صورتحال نسبتاً پرامن رہی جہاں فرانس اور مراکش دونوں ٹیموں کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کے ساتھ جشن مناتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل