Loading
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ عدالت نے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالت نے 6 مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی۔ عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔
عدالت نے ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت مقرر کردی ہے اور مقدمات کے مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
پولیس کا کہناہ ے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف 2020 ،2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔ گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل