Friday, July 10, 2026
 

فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کو شکست، نورا فتحی آبدیدہ ہوگئیں

 



بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈکپ 2026 مہم کے اختتام پر جذباتی ہو گئیں۔ فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں 0-2 کی شکست کے بعد نورا فتحی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آبدیدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ Nora Fatehi broke down in tears after Morocco was eliminated from the FIFA World Cup.pic.twitter.com/yiSGaZjmv7 — News Algebra (@NewsAlgebraIND) July 10, 2026 مراکشی نژاد ابھارتی اداکارہ ماضی میں بھی متعدد مواقعوں پر مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔ اس بار بھی وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے پُرامید تھیں تاہم شکست کے بعد ان کی مایوسی واضح نظر آئی۔ ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد نورا فتحی کو اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا جس دوران میچ کے آغاز میں انتہائی کم وقت ہونے کے باعث انہوں نے دوڑ بھی لگائی۔ مراکش کی شکست کے بعد نورا فتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے نورا فتحی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم کی کوششوں کو بھی خوب سراہا۔ اگرچہ مراکش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا لیکن ٹیم نے مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل