Loading
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں صرف میٹر والے رکشے چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر بغیر میٹر والے رکشوں پابندی عائد کی جائے گی۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ جلد کراچی میں ہر قسم کے رکشے پر پابندی عائد کی جائے گی اور صرف وہی رکشہ سڑک پر چل سکے گا جس میں میٹر نصب ہوگا۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ ہم جلد رکشوں میں میٹر نصب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے اور جب میٹر لگ جائے گا تب رکشے کی لینڈ منیجمنٹ کریں گے، رکشوں کے لیے پارکنگ کی جگہ بنائیں گے یا ایک لین بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رکشوں کے لیے جو لین مختص کی جائے گی وہی سے سواری کو بٹھائے گا اور مسافر میٹر کے حساب سے ہی کرایہ ادا کرے گا۔ اس عمل سے رکشہ ڈرائیور اور مسافروں کے درمیان کرائے سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوگی۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں پہلے بھی رکشے ایسے ہی چلتے تھے اس لیے یہ کوئی نیا کام نہیں، چونکہ کافی عرصے سے یہ کام نہیں ہوا اس لیے کچھ وقت درکار ہے۔ رواں یا آئندہ ماہ تاریخ کا اعلان کریں گے اور رکشے والوں کے پاس دو ماہ کا وقت ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں چنگچی رکشوں کو مین شاہراہوں سے ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ’’کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی‘‘ قائم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل