Friday, July 10, 2026
 

اسلام آباد؛ غیرملکی خاتون پر خواتین پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی

 



اسلام آباد میں چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خواتین پولیس اہلکاروں مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے، چینی خاتون کی چیخ و پکار اور پولیس کی جانب سے تشدد کے الزامات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے تھانہ کوہسار میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون نے لین دین کے معاملے پر پولیس کو خود سیکٹر ایف-6 بلایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چینی لڑکی کو داد رسی کے بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ویڈیو میں خواتین پولیس اہلکاروں کو چینی خاتون کو ڈانٹتے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے ایس پی کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل