Friday, July 10, 2026
 

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 



محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار(11 اور 12 جولائی)کو خیبرپختونخوا بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں فلیش فلڈ کے امکان پر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو پیشی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ پی ڈی ایم نے ہدایت کی ہے کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتیں، عوام کو بارش کے دوران کمزور ڈھانچوں، بجلی کی کھلی تاروں اور برساتی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل