Monday, July 13, 2026
 

کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

 



کلفٹن تین تلوار کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول نے بینک سے پچاس لاکھ روپے کی رقم نکلوائی تھی،  ملزمان گاڑی سے پچیس لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان پر بینک کے سیکیورٹی گارڈز نے بھی فائرنگ کی تھی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ فرئیر تھانے کی حدود میں ہوا، مقتول کی شناخت ڈاکٹر آکاش ولد سیٹھ سیرو مل کے نام سے ہوئی، ڈاکٹر آکاش بینک سے رقم لے کر آلٹو کار میں نکلے تھے کہ بینک کے قریب ہی واردات پیش آئی۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر آکاش شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، سید سعد علی کے مطابق آئی جی سندھ نے واقعے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور جامع تحقیقات کرنے، قتل کی وجوہات کا تعین کرنے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل