Loading
کراچی میں فلور ملز مالکان نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کرنا شروع کر دیے، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اعلان پر کراچی میں فئیر پرائس اسٹالز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
اتحاد فلور ملز اتحاد ٹاؤن نے آٹے کی فروخت کے لیے اپنے فئیر پرائس اسٹال پر بینر بھی آویزاں کر دیا ہے، جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر ارکان کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلور ملز مالکان نے شہر بھر میں فئیر پرائس اسٹالز کے ذریعے 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل