Monday, July 13, 2026
 

ایشان کشن کا پاکستانی مداح کیلیے دل جیت لینے والا اقدام، ویڈیو وائرل

 



بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک خصوصی پاکستانی مداح کے ساتھ محبت بھرا رویہ اختیار کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشان کشن نے باؤنڈری کے قریب موجود اپنے پاکستانی مداح کو دیکھا تو خود چل کر ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا اور چند لمحے گفتگو بھی کی۔ ایشان کشن نے مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کے کیپ پر آٹو گراف بھی دیا اور دوبارہ ملنے کی بھی حامی بھری۔ مداح اس ملاقات پر جذباتی دکھائی دیے جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے ایشان کے اس خوبصورت انداز کو خوب سراہا۔ یہ واقعہ اس مشکل دورے کے دوران پیش آیا جس میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایشان کشن کے اس مثبت عمل نے کھیل کے اصل جذبے کو اجاگر کیا اور ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل