Monday, July 13, 2026
 

عالمی یوم آبادی پر یو این ایف پی اے کی نئی رپورٹ جاری، نوجوانوں کو مرکز بنانے کا مطالبہ

 



اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر رپورٹ جاری کر دی جس میں نوجوانوں کو مرکز بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پاکستان کو اپنے مستقبل کے مرکز میں نوجوانوں کو رکھنا ہوگا، پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ ہو چکی اور ایک تہائی آبادی 10 سے 24 سال کے درمیان ہے، 76فیصد نوجوانوں نے مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کر دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 53 فیصد پاکستانی نوجوان سیکیورٹی، معاشی مشکلات اور عدم مساوات کے باعث پریشان ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے نوجوان بالخصوص لڑکیاں، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی کمی کے باعث اپنے خواب پورے نہیں کر پا رہیں، کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ یو این ایف پی اے نمائندہ ڈاکٹر لوائے شبانے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کے لیے تعلیم، صحت، غذائیت اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی منڈیوں تک رسائی اور مہارتوں میں سرمایہ کاری سے آمدنی اور بچت میں اضافہ ہوگا، جس سے معیارِ زندگی اور مجموعی خوشحالی بہتر ہوگی۔ یو این ایف پی اے نمائندہ نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع دینے چاہیے۔ تعلیم کو ترقی، خوشحالی اور مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے، نوجوانوں میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل