Monday, July 13, 2026
 

آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے

 



تہران: ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم کے اطراف ایک بار پھر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق اتوار کو جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی رہائشی علاقے یا تجارتی انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند راتوں کے دوران ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں پر امریکی افواج کی جانب سے حملے کیے گئے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں متعدد ماہی گیر اور وطن کے دفاع پر مامور اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ایرانی حکام نے ان حملوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ان تازہ دھماکوں یا ایرانی الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سیاسی اور دفاعی مبصرین کے مطابق بندر عباس اور جزیرہ قشم آبنائے ہرمز کے قریب واقع انتہائی اہم علاقے ہیں، جہاں کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی یا کشیدگی عالمی سمندری تجارت، تیل کی ترسیل اور خطے کی سلامتی پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل