Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے گا جس کے عوض دنیا سے معاوضہ بھی وصول کرے گا، ایرانیوں سے دس بار معاہدے کرچکے ہیں انہوں نے ہر بار معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس اینڈ فرینڈز کو انٹرویو میں کہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے جارہے ہیں ہم اس کے گارجین آف اینجل ( محافظ فرشتہ) بننے جارہے ہیں اس کے عوض ہمیں اس کا معاوضہ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کا ہمیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ دیگر اقوام بہت امیر ہیں انہیں ہم سے یہ یہ توقع نہیں ہونی چاہیے کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایران سے ایک معاہدہ ہوا تھا جوکہ طے شدہ معاملہ تھا مگر ایران نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایرانی ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، ان لوگوں کے ساتھ ہمارے 10 معاہدے ہو چکے ہیں، اور اس لیے اب ہم ان پر بہت سخت وار کرنے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایران کو 'عبرت ناک شکست' کا سامنا ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل صلاحیتیں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل