Tuesday, July 14, 2026
 

پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، اہلکار شہید

 



پشاور کے علاقے حسن خیل میں بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ اہلکارشہید ہوگیا، پولیس حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ حسن خیل کی حدود چوکی فقیری بانڈے میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ اس دوران بی ڈی یو ٹیم کو طلب کیا گیا۔ بی ڈی یو اہلکار خائستہ رحمان آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کی زد میں آکر وہ شدیدزخمی ہوگیا بعدازاں جان کی بازی ہارگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل