Loading
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے اور ایران کی آبنائے ہرمز میں واقع اہم جزیرے قشم پر بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملوں کی دھمکی کے بعد تین مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی نوعیت اور اسباب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔
ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ قشم جزیرہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایران کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جہاں ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب کی اہم تنصیبات موجود ہیں۔
ادھر ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرہ کیش پر بھی پانی اور بجلی کی ایک تنصیب کے قریب ایک گولہ پھٹ گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بھی دعویٰ کیا کہ صوبہ خوزستان کے شہر اندیمشک میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔
تاحال میڈیا رپورٹس میں ان دھماکوں کی وجہ یا نوعیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب کویت کی مسلح افواج نے کہا کہ ملکی فضائی دفاعی نظام کویتی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمنانہ فضائی اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے۔
کویتی فوج نے اہداف کی نوعیت، تعداد یا ان کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ آیا یہ ڈرون تھے، میزائل تھے یا کچھ اور شے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل