Loading
شہر قائد میں لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں واقع جماعت اسلامی کے دفتر پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔
ذرائع بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں روسی ساختہ آر جی ڈی-1 دستی بم استعمال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل کی تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں ٹیم کو جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور، باڈی کے چھوٹے بڑے تقریباً 20 ٹکڑے اور دیگر شواہد ملے ہیں۔
جبکہ دھماکے کے باعث زمین میں تقریباً 3 انچ گہرا اور 8 انچ چوڑا گڑھا بھی پڑ گیا۔ بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق لیاری میں ماضی کے تقریباً 60 سے 70 فیصد دستی بم حملوں میں بھی روسی ساختہ دستی بم ہی استعمال کیے گئے ہیں۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جارہاہے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل