Loading
18 سالہ نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی انڈا موڑ سیکٹر سیون ڈی تھری میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی، جس کی اطلاع پر سرسید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔
جائے وقوع سے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔
ایس ایچ او سرسید انسپکٹر عرفان آصف نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 18 سالہ شارق رحمٰن کے نام سے کی گئی ہے۔
متوفی نفسیاتی مسائل کا شکار اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ وہ خود کو اکثر کمرے میں بند بھی رکھتا تھا ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفی کے چچا نے بھی خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، تاہم پولیس اہل خانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل