Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ماں اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سیکٹر نائن میں گھر کے اندر ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 30 سالہ نسیمہ جبکہ بچوں کو 10 سالہ امان اور 6 سالہ فاطمہ کے نام سے شاخت کیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد پرویز سولنگی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کے گھر رشتے دار عامل آیا ہوا تھا جس کے پاس اسلحہ اور اسی سے اتفاقیہ گولی چل گئی جو ماربل کے فرش پر لگی اور اس کے ٹکڑے لگنے سے ماں اور اس کے 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا تھا دوسری جانب کورنگی 6 نمبر کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ نعمان ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل