Loading
کراچی بار ایسوسی ایشن نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر جاری مذمتی بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ ان کا بیان توہین آمیز نہیں تھا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان قومی اداروں اور شہداء کے لیے توہین آمیز نہیں تھا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی تھی۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کے مطابق جے یو آئی کی وضاحت کے بعد کراچی بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرارداد واپس لے لی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل