Loading
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رک گیا اور معمولی کمی آگئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تازہ حملوں کے تبادلے کے بعد تیل کی قیمتیں قدرے مستحکم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 84.71 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی بیرل 79.60 ڈالر برقرار رہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تازہ حملوں کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور متعدد خلیجی ممالک کی تیل کی پیداوار پر بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراق کے بصرہ ٹرمینل میں ڈرون گرکر تباہ ہوا جس کے بعد عراق میں تمام ٹرمینلز پر خام تیل کی لوڈنگ معطل کردی گئی ہے جبکہ ڈرون حادثے سے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سیکیورٹی اور تیل کی صنعت سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
عراق کا بصرہ ٹرمینل ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ہے اور تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرون کہاں سے آگرا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل