Thursday, July 16, 2026
 

اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی

 



پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیرواز والہ کے میں اے سی چلانے سے روکنے اور بجلی کے بل پر ناراضی پر بیٹے نے فائرنگ کر کے والد کو قتل جبکہ ماں بیٹی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروزوالہ گلفشاں ٹاؤن میں والد نے بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا اور بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا کیا۔ والد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ پر بیٹے نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس میں باپ قتل جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی خاتون کی شناخت گلناز بی بی اور نجمہ جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت شیروز خان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خواتین ماں بیٹی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم بیٹا تھا جو فرار ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل