Loading
غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں سوا ارب ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایک ارب 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل