Loading
افغانستان میں منشیات اسمگلنگ اوردہشتگرد عناصرکی موجودگی نےخطے کے امن واستحکام کوخطرات سے دوچارکردیا۔
تاجک سیکیورٹی فورسزنے کریک ڈاون کے دوران گرفتار افغان منشیات اسمگلرزسے متعلق تفصیلات جاری کردیں
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق، تاجکستان کے انسدادِ منشیات ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاجکستان سے منسلک افغان سرحدی علاقے منشیات اسمگلنگ کے اہم ترین راستے بن چکے ہیں۔
تاجک سیکیورٹی فورسز نے رواں سال سرحدی علاقوں میں17 افغان اسمگلرز ہلاک جبکہ 18 گرفتار کیے ، گرفتارکیے گئے 18 افغان اسمگلرز سے 601 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔
رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں افغان سرحد پر مجموعی طور پر ایک ٹن اور 513 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی، افغانستان میں تاحال منشیات اور مصنوعی منشیات بنانے والی لیبارٹریاں فعال ہیں۔
2025 میں افغان سرحد پر2 ہزار742 کلوگرام منشیات ضبط ہوئیں جو 2024 کے مقابلے میں50 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل