Friday, July 17, 2026
 

دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم  اور پولیس مقابلے میں 4 افغان  گرفتار

 



دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، جب کہ پولیس مقابلے میں 4 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیرآباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم فرحان عرف مگا ولد محمد زادہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 23 مئی  کو ابراہیم کیلری نامی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 208/2026 بجرم دفعہ 397/302/34 پیرآباد تھانے میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق  گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اوراس سے قبل بھی پیر آباد اور مومن آباد  میں 4  مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فیروز آباد پولیس نے ایف ٹی سی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں  سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 4 غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور 2 زیرو میٹر موٹر سائیکل 125 برآمد کرلی گئی ۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق  گرفتار ملزمان کا گروہ طارق روڈ پر لوٹ مار کررہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جسے دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے۔ فیروز آباد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایف ٹی سی کے قریب دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 زخمیوں  سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان افغان باشندے ہیں ۔ ملزمان کی شناخت اور سابقہ ریکارڈ بھی چیک جا رہا ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل