Friday, July 17, 2026
 

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے صدر منتخب

 



اینڈی برنہم باضابطہ طور پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے نئے رہنما منتخب ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جگہ لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ پیر کے روز بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ برنہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں لیبر پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی، جن میں 403 میں سے 379 ارکانِ پارلیمنٹ کی توثیق شامل تھی، جبکہ بڑی ٹریڈ یونینوں نے بھی ان کی حمایت کی۔ اپنے پہلے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ ان کا مقصد صرف حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ برطانیہ کے طرزِ حکمرانی میں بنیادی اصلاحات لانا ہے۔ انہوں نے علاقائی عدم مساوات کم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات میں بہتری اور اختیارات کو لندن سے ملک کے دیگر حصوں تک منتقل کرنے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔ واضح رہے کہ اینڈی برنہم اس سے قبل گریٹر مانچسٹر کے میئر رہ چکے ہیں اور سابقہ لیبر حکومتوں میں صحت سمیت مختلف وزارتوں کے قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق انہیں کمزور معیشت، مہنگائی، عوامی خدمات اور بین الاقوامی بحرانوں جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل