Friday, July 17, 2026
 

مراکش کے ویزے کی آڑ میں غیرقانونی طور پر اسپین جانے کا خواہشمند مسافر آف لوڈ

 



مراکش کے ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کے خواہشمند مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ مسافر فرحان کے مطابق مراکش کا بزنس ویزا فواد مقبول نامی ایجنٹ نے فراہم کیا تھا، مسافر نے ویزا اور سفری انتظامات کے عوض ایجنٹ کو 18 لاکھ روپے ادا کیے۔ جانچ کے دوران مراکش کا بزنس ویزا، مسترد شدہ بیلاروس ویزا درخواست، فرحان ٹریڈرز کے لیٹر ہیڈز اور وزٹنگ کارڈز برآمد ہوئے۔ مسافر مراکش سے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اسپین اور بعد ازاں یورپ جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ تحقیقات کے دوران غیر قانونی مائیگریشن نیٹ ورک سے وابستہ عثمان سمیت دیگر سہولت کاروں کے ساتھ رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے۔ مسافر کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل