Loading
پلندری:استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، کئی افراد زخمی ہوگئے، سردار تنویر الیاس محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فائرنگ کے سبب قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان قافلے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راؤلاکوٹ جا رہے تھے۔
فائرنگ سے جاں بحق سیکیورٹی گارڈ سردار آصف یوسف کا تعلق کو ٹیڑہ گوراہ پلندری سے تھا، سردار آصف یوسف کچھ عرصے قبل ہی وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائرڈ ہوئے اور سردار تنویر الیاس کی پرسنل سیکیورٹی پر مامور تھے جو کہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل