Loading
جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا عطا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے نا مکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا، جرات ہے تو پوری تقریر سنیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قصور میں جے یو آئی کی کامیاب کانفرنس لوگوں کو ہضم نہیں ہوئی، 13 جولائی کو مولانا فضل الرحمان کے نا مکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا کردی گئی، مطالبہ کیا جارہا ہے مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں۔
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اگر جرات ہے تو مولانا فضل الرحمن کی پوری تقریر سنی جائے، مولانا فضل الرحمان کی تقرریر سیاق و سباق سے ہٹ کر تقریر پر تبصرہ کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان کی مقبولیت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے مولانا فضل الرحمان کو ایک صوبے تک محدود کردیا جائے، مولانا فضل الرحمان مخالفین کے دلوں پر حاوی ہوچکے ہیں، جے یو آئی خیبر پختونخوا مولانا فضل الرحمان کے بیان کی حمایت کرتی ہے۔
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، صرف باجوڑ جلسے میں جے یو آئی کے 80 کارکن جاں بحق ہوئے، ہمارے علماء کو نشانہ بنایا گیا لیکن ریاست کے ساتھ کھڑے رہے، صرف ایک جملے پر ہماری قربانیاں بھولا دی گئیں، مولانا کی ذات پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کیا کہنا چاہتی ہے کیا کرنا چاہتی ہے، پورے جلسے میں صرف دو الفاظ پر بحث کی جارہی ہے،
بھارت کے خلاف جنگ میں سب سے پہلے جے یو آئی نے پاکستان کی حمایت کی، مولانا فضل الرحمان نے تمام علماء کرام کو اکٹھا کیا اور دہشت گردی کے خلاف فتوی دلایا۔
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اگر جے یو آئی کا راستہ روکیں گے تو ہم سمجھیں گے ملک کی ترقی میں آپ رکاوٹ ہیں، ان کو آئندہ الیکشن میں جے یو آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، بیرون ممالک کے اشاروں پر جے یو آئی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل