Friday, July 17, 2026
 

امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا

 



امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا، خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے خیبر پختونخوا یونٹ  کو منتقل کر دی گئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکن قونصلیٹ پشاور بند کرنے کا اعلان 5 مئی کو کیا گیا تھا اور اب لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکن قونصلیٹ پشاور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ پشاور قونصلیٹ بند کردیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پشاور قونصلیٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی غیر فعال کیے جارہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل