Friday, July 17, 2026
 

اوگرا روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

 



وزیرپیٹرولیم نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی منڈی کے حساب سے روز مرہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلیے اوگرا کو قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری دے دی ہے اور اب اس کا تعین حکومت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا آزادانہ طور پر عالمی منڈی کے حساب سے اب روز مرہ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گی اور جیسے ہی عالمی منڈی میں کمی ہوگی تو قیمتیں کم جبکہ اضافے پر بھی ایسے ہی یومیہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو مضبوط کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ لیوی اور کاربن سپورٹ کی عالمی معاہدوں کے تحت ہے، جنگ سے پہلے کی سطح آج بھی برقرار رہے جبکہ معاہدے کے علاوہ کوئی اضافہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو حکومت نے 129 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرکے سبسڈی دی اور عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا ورکنگ جلد جاری کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین ایک ہفتے کے حساب سے اوسطا کم کی گئی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظام رائج ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بڑھے تو قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آسان نہیں کیونکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز پر بوجھ پڑتا ہے اور حکومت کو اس چیز کا اچھی طرح سے اندازہ ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تعین سے عالمی منڈی کا اتار چڑھاؤ عوام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی جنگ کے وقت جتنی تھی اُس سے کم ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اب یومیہ بنیاد پر تعین ہوگا تو نظام شفاف ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کی طرف جانا ہوگا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے کیونکہ آئل مارکیٹنگ کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگر کسی کو سحر حاصل گفتگو کرنا ہے تو پھر وہ بیٹھے اور تجاویز دے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل