Loading
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک مبینہ نوٹس تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف ایک ماہ کے دوران 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرلے تو وہ مستقل طور پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے خارج ہو جائے گا۔
تاہم کے الیکٹرک نے اس دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے عوام کو صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کیا جائے، کیونکہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اگر کوئی اہل رہائشی نان ٹی او یو (Non-TOU) صارف کسی ایک ماہ میں 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کر لیتا ہے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتا۔ اگر بعد میں وہ مسلسل چھ ماہ تک ہر مہینے 200 یا اس سے کم یونٹس استعمال کرے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس دوبارہ بحال ہو سکتا ہے۔
کے الیکٹرک نے صارفین پر زور دیا ہے کہ بجلی کے بلوں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری یا دیگر پالیسیوں سے متعلق کسی بھی خبر یا نوٹس پر عمل کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ادارے کے سرکاری ذرائع سے ضرور کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات سے گریز کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل