Loading
لاہور میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش کے باعث لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے انصاف کےلیے درخواست دی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے تیزاب گردی کے ملزم فہد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ظلم کرنے والا ہر ملزم انجام تک پہنچے گا اور لاہور پولیس ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل