Loading
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھورکے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حویلی کہوٹہ میں حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم کے دوران خورشید آباد سے کہوٹہ جارہے تھے کہ چھانجل کے قریب قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
پولیس گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عنصر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 5 اہلکار برکت راٹھور، سبیل راٹھور، شفاعت، حسن محموداور ڈرائیور محمد شفیق زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیواسپتال کہوٹہ حویلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل