Friday, July 17, 2026
 

امریکا نے ایران کے چابہار نیول واچ ٹاور پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

 



امریکا نے ایران کے چابہار میں واقع شہید کلانتری بندرگاہ کے نیول واچ ٹاور پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کردی۔  امریکی فوج نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں  دعویٰ کیا کہ 16 جولائی کو کیے فئے اس حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے زیرِ استعمال ساحلی نگرانی کے اہم مرکز کو تباہ کردیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ ٹاور خلیجِ عمان کے ساحل پر موجود اس نگرانی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا جسے پاسداران انقلاب کئی دہائیوں سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ امریکی فوج کے  بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کا مقصد خطے میں آزادیٔ جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی بحری راستوں پر سفر کرنے والے شہری جہازوں کی حفاظت کرنا تھا۔ On July 16, U.S. forces successfully destroyed the Chah Bahar Shahid Kalantari Port surveillance tower, part of a maritime surveillance network along Iran’s Gulf of Oman coastline used for decades by the Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) to track and target commercial… pic.twitter.com/CgBNvgOFf9 — U.S. Central Command (@CENTCOM) July 17, 2026 امریکی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی ان جہازوں کے علاوہ تمام بحری ٹریفک کے تحفظ کے لیے کی گئی جو ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایران بھی تصدیق کرچکا ہے کہ چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور حملے میں تباہ ہوا تاہم بندرگاہ کے آپریشنل انفراسٹرکچر، نیوی گیشن آلات اور دیگر اہم تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکا کی جانب سے ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ ایران نے تاحال امریکی ویڈیو یا دعووں پر باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل