Loading
امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری رکھا اور آج متعدد شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق امریکی حملوں میں چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم بندرگاہ پر نصب نیوی گیشن آلات، آپریشنل انفراسٹرکچر اور دیگر اہم سہولیات محفوظ رہیں۔
امریکا کے چابہار نیول واچ ٹاور پر حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ ملک کے دیگر مقامات پر حملوں میں 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد تکنیکی اور آپریشنل ٹیموں نے بندرگاہ کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ تجارتی اور بحری سرگرمیاں جلد از جلد معمول پر لائی جا سکیں۔
دوسری جانب امریکا کے جنوبی ایران میں حملوں میں کئی شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گا جن میں پُل، ہوائی اڈے، بجلی کی تنصیبات اور ایک ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ جس سے اہم علاقوں میں نقل و حمل منقطع ہوگئی۔
چابہار بندرگاہ ایران کی اہم ترین بحری تنصیبات میں شمار ہوتی ہے اور خلیج عمان کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث اسے تجارتی اور اسٹریٹجک لحاظ سے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جولائی میں امریکی حملوں میں 38 افراد شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل