Friday, July 17, 2026
 

فتح کی علامت سے مزین منفرد ڈیزائن، ورلڈ کپ ٹرافی کےلیے لوئی ووٹن کا خصوصی ٹرنک تیار

 



فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخی ٹرافی اس بار بھی اپنی منزل تک ایک خصوصی انداز میں پہنچائی جائے گی۔ عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی لگژری فیشن برانڈ لوئی ووٹن (Louis Vuitton) نے ورلڈ کپ ٹرافی کی منتقلی کے لیے حسب روایت ایک منفرد اور خصوصی ٹرنک تیار کیا ہے، جس میں ٹرافی کو نیویارک-نیو جرسی اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس ٹرنک کے سامنے سنہری رنگ کا ’V‘ نمایاں کیا گیا ہے، جو ایک طرف ’Victory‘ (فتح) اور دوسری جانب ’Vuitton‘ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹرنک پر لوئی ووٹن کا روایتی مونوگرام ڈیزائن بھی موجود ہے۔ ٹرنک کے اندرونی حصے کو ہلکے بیج رنگ کے چمڑے سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ اس میں فیفا اور لوئی ووٹن کی شراکت داری کی یادگار کے طور پر ایک خصوصی پیچ بھی نصب کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل پانچواں ورلڈ کپ ہے جس میں لوئی ووٹن کو عالمی فٹبال کی سب سے قیمتی ٹرافی کے لیے خصوصی ٹرنک تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی کمپنی نے 2010، 2014، 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹرافی کے خصوصی کیری کیسز ڈیزائن کیے تھے۔ لوئی ووٹن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرو بیکاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے دوران لوئی ووٹن اور فیفا نے اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے مشترکہ وژن کے تحت مضبوط شراکت داری قائم رکھی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ادارے اس یقین پر متفق ہیں کہ کھیل دنیا بھر کے لوگوں کو قریب لانے اور انہیں متاثر کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ Louis Vuitton crafts its fifth consecutive World Cup trophy trunk, featuring a golden ‘V’ for victory and the brand's iconic monogram design https://t.co/iXFYRJfLsx pic.twitter.com/68pYWRNSZt — Reuters (@Reuters) July 17, 2026 فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی اہمیت سب سے منفرد سمجھی جاتی ہے، کیونکہ دنیا کی یہ واحد ٹرافی عام طور پر زیورخ میں قائم فیفا میوزیم میں محفوظ رکھی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس کے لیے خصوصی ٹرنک تیار کرنے کو لوئی ووٹن کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل