Loading
کینیڈا نے ملک میں ڈاکٹروں کمی پوری کرنے اور صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے لیے امیگریشن قوانین میں نرمی کرتے ہوئے مستقل رہائش اور دیگر پرکشش مراعات دینے کی پیش کش کی ہے۔
کینیڈا کے محکمہ امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم کینیڈا کے صحت کے مستحکم نظام کو مدد کے لیے دنیا بھر سے ڈاکٹروں کے لیے مستقل شہریت کا قانون آسان بنا رہے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کے ڈاکٹروں مستقل شہریت حاصل کرنے کے لیے ایکسپریس انٹری، ریجنل، صوبائی اور علاقائی پروگرام کے 5 آپشنز کے ذریعے رجوع کرسکتے ہیں ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ کسی صوبے یا علاقے کے نامزد میڈیکل ڈاکٹروں کے لیے 14 روزہ برق رفتار ورک پرمٹ عمل ہوگا تاکہ وہ مستقل شہریت کے لیے انتظار کے دوران کام کرسکیں۔
کینیڈا کے محکمہ امیگریشن نے ڈاکٹروں کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سےبتایا کہ میڈیکل ڈاکٹر اپنے اہل خانہ کے افراد کو بھی اپنی درخواست میں شامل کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے ساتھ اہل خانہ کو بھی وہاں منتقل کرسکیں۔
کینیڈا کی حکومت کی اس پیش کش سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹر مستفید ہوسکتے ہیں تاہم انہیں اپنی اہلیت دکھانی ہوگی اور مصدقہ دستاویزات کے ساتھ درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔
We’re making the path to permanent residence simpler for international medical doctors to support a stable health care system for Canadians by offering doctors:
•5 options to get permanent residence through Express Entry and regional, provincial and territorial programs
•faster…
— IRCC (@CitImmCanada) July 14, 2026
محکمہ امیگریشن کینیڈا کی ویب سائٹ میں دی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ جو ڈاکٹر گزشتہ 3 سال میں کینیڈا میں کم ازکم ایک سال کا تجربہ رکھتے ہوں وہ میڈیکل ڈاکٹرز ایکسپریس انٹری کیٹگری میں ہوں گے وہ اسی کے ذریعے درخواست دے سکتےہیں۔
اسی طرح صوبائی نامزدگی پروگرام کے ذریعے جاب آفر لیٹر یا کینیڈا کی مستقل شہریت میں کام یا رہنے کے لیٹر کے ساتھ نامزد ڈاکٹروں کے لیے 5 ہزار فیڈرل امیگریشن اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ کسی صوبے یا علاقے کی جانب سے نامزد میڈیکل ڈاکٹرز بھی 14 روز میں ورک پرمٹ عمل حاصل کر پائیں گے تاکہ وہ مستقل شہریت کے اہل بننے تک اپنا کام جاری رکھ سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل