Friday, July 17, 2026
 

قومی سلامتی سرحدوں تک محدود نہیں رہی سائبر سیکیورٹی نیا چیلنج بن گئی، جنرل (ر) راحیل شریف

 



سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہی جبکہ سائبر سیکیورٹی ایک چیلنج بن گئی ہے۔ اکرام سہگل کی کتاب نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اکرام سہگل صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی کتاب میرے خاندان کے نام کی اور کتاب کی رونمائی تقریب میں شرکت کرنا باعث اعزاز ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اپنے دور میں دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، سائبر سیکیورٹی آج کل کے دور میں ایک چیلنج بن چکا ہے، نیشنل سیکیورٹی کے طلبا کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ سابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی اب صرف سرحدوں کے دفاع تک محدود نہیں رہی، قومی سلامتی میں معاشی استحکام، سائبر سیکیورٹی اور قومی یک جہتی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی پورے قومی عزم کی بدولت ممکن ہوئی، حکومت کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کے متعدد خطرات کا خاتمہ کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل اور بہادر جوانوں کی قربانیوں سے کامیابیاں ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکرام سہگل کی کتاب میں جدید سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور شاہراہ قراقرم کے فضائی سروے میں اکرام سہگل کی خدمات قابل تحسین رہیں، ان کی دفاعی تجزیہ نگاری کو پاکستان اور دنیا بھر میں احترام حاصل ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں اکرام سہگل نے پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل