Loading
رواں مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 27 اشیائے ضروریہ مہنگی، 4 سستی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق آلو 0.85 اور چکن 14.66فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز 1.53 اور ٹماٹر کی قیمت میں 22.79 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں2.15 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 12.46فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 3.72فیصد، پٹرول کی قیمت میں4.40 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں4.41 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں1.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.36 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں0.80 فیصد جبکہ دال مونگ 0.70 اور دال مسور 0.10 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں1.40 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 11.94 فیصد سے بڑھ کر13.09 فیصد پر پہنچ گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل