Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 994 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے، یہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600 روپے کی کمی سے 4لاکھ 21ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 86 روپے گھٹ کر 3لاکھ 61ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 126روپے کی کمی سے 6ہزار 29 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 108 روپے کی کمی سے 5ہزار 168روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل