Friday, July 17, 2026
 

کراچی: تاجر کی پولیس کے 3 ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز  کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

 



سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے تاجر کی پولیس کے 3 ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز  کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی کے تاجر کی پولیس کے 3 ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز  کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار محمد نعمان کے وکیل احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کراچی 3 ڈی آئی جیز کے نام پر مجھ سے 36 کروڑ سے زائد بھتہ وصول کیا گیا ہے۔ واجد شیخ نامی شخص پولیس کے نام پر درخواستگزار کو بلیک میل کرتا ہے۔ ہر  ہفتے مجھے سے 70 سے 80 لاکھ بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ استدعا ہے کہ  ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کیخلاف مقدمہ درج کی جائے۔ آئی جی سندھ کو بھتہ وصول کرنے والے افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار اور اہلخانہ کو بھتہ لینے والوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر درخواستگزار کیخلاف سندھ بھر میں کہیں مقدمہ درج ہے تو پیش کریں۔ درخواست  میں ڈی آئی جی اظفر مہیسر، ڈی آئی جی اسد رضا اور عرفان بہادر، ایس ایس پیز خالد مصطفیٰ کورائی، مرتضیٰ تبسم اور زبیر شیخ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل